ٹیگس - رسا
مبارک موسوی:
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم سندھ میں علامہ نقی حیدری کی بلاجواز گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکمران اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے بجائے ملک میں بڑھتے داعش کے اثرورسوخ پر اپنی توجہ مرکوز کریں، ہم بارہا اس بات کو دہرا چکے ہیں اور آج بھی کہہ رہے ہیں کہ داعش ملک میں آ چکی ہیں، اس ناسور کیخلاف قوم کو متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا، عالمی طاقتیں ایشیاء کو غیر متحکم کرنے کیلئے داعش کو افغانستان میں لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 426963 تاریخ اشاعت : 2017/03/18
قاضی عسکر کا اعلان:
حج کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے اور ایرانی حجاج کے سرپرست قاضی عسکر نے کہا : رواں سال حج کے موقع پر مختلف مقامات پر مشرکین سے برائت اور دعائے کمیل کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے ۔
خبر کا کوڈ: 426962 تاریخ اشاعت : 2017/03/18
سید حسن نصراللہ:
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے یہ کہتے ہوئے کہ اقوام متحدہ ، امریکہ کے ہاتھوں میں کھلونا بنا ہوا ہے کہا: وہ اس سے کہیں زیادہ کمزور ہے کہ حقیقت کا کہیں دفاع کرسکے ۔
خبر کا کوڈ: 426961 تاریخ اشاعت : 2017/03/18
علی شمخانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں وہابی تکفیری دہشت گردوں اور دہشت گردی کو سعودی عرب کے برانڈ کے تحت فروغ دیا جارہا ہے اور دہشت گردی کے فروغ کے سلسلے میں سعودی عرب کے ملاؤں کے فتوے غور طلب ہیں۔
خبر کا کوڈ: 426960 تاریخ اشاعت : 2017/03/18
فاروق عبداللہ :
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور مالی پیکیج اور دیگر مراعات اس کا حل نہیں ہوسکتے۔
خبر کا کوڈ: 426959 تاریخ اشاعت : 2017/03/18
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے علاقے کے ملکوں کے نام نوروز کے پیغام میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ پڑوسی ممالک باہمی تعاون سے تمام مسائل کو حل اور خطرات کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 426958 تاریخ اشاعت : 2017/03/18
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان:
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام پر اسرائیل کی کھلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 426957 تاریخ اشاعت : 2017/03/18
جنرل باقری:
مسلح افواج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل حسن باقری نے کہا ہے کہ ایران کے پاس جدید ترین اور ایکوریٹ میزائل ٹکنالوجی موجود ہے۔
خبر کا کوڈ: 426956 تاریخ اشاعت : 2017/03/18
امریکہ ریلیشن کونسل نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں مساجد پر حملوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 426955 تاریخ اشاعت : 2017/03/18
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے اس ملک کی جیل میں ایذاؤں کے نتیجے میں شہید ہونے والے بحرینی شہری محمد سہوان کے جلوس جنازہ پر حملہ کر دیا۔
خبر کا کوڈ: 426954 تاریخ اشاعت : 2017/03/18
شیخ صادق الحسین:
عراق کے صوبے دیالہ کی صوبائی کونسل کی سلامتی کی کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے دیالہ میں داعشی دہشت گردوں میں اندرونی اختلافات کے نتیجے میں پھوٹ پڑگئی ہے۔
خبر کا کوڈ: 426953 تاریخ اشاعت : 2017/03/18
شامی فوج نے ملک کے مشرقی شہر دیرالزور میں داعشی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
خبر کا کوڈ: 426951 تاریخ اشاعت : 2017/03/18
حجت الاسلام سید شبیر بخاری:
سرزمین پاکستان کے مشھور شیعہ عالم دین نے کہا: استکبار نے جس انقلاب کو ایران کی سرحدوں تک محدود کرنا چاہا تھا وہ دنیا میں پھیل گیا ۔
خبر کا کوڈ: 426950 تاریخ اشاعت : 2017/03/18
البصیرہ شعبہ خواتین کی ذمہ دار:
جماعت اسلامی کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب میں البصیرہ کے شعبہ خواتین کی سربراہ کا کہنا تھا کہ اسوقت اتحاد امت ناگزیر ہے اور اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم سوشل میڈیا سے باہر نکل کر، اپنے اختلافات کو بھلا کر عملی طور پر ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں اور امت کے وسیع تر مفاد کی خاطر اختلافات کو دور رکھ کر مشترکات پر جمع ہو جائیں۔
خبر کا کوڈ: 426948 تاریخ اشاعت : 2017/03/18
وزیر دفاع بھی اعتراف کرچکے ہیں کہ فوج سعودی عرب بھجوائی جا رہی ہے اور ہمارے فوجی وہاں موجود بھی ہیں، وزیر دفاع اور وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو بائی پاس کرکے اپنے طور پر ہی یہ فیصلہ کر لیا اور اس پر عملدرآمد بھی ہو رہا ہے۔ ملک میں آپریشن ضرب عضب جاری تھا، اس آپریشن کو جنرل راحیل شریف نے ہی شروع کیا تھا اور وہی اسکو موثر انداز میں آگے بھی بڑھا سکتے تھے، راقم کو یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ اگر جنرل راحیل شریف آرمی چیف ہوتے تو آپریشن ردالفساد کی ضرورت پیش نہ آتی، کیونکہ آپریشن ضرب عضب ہی مقاصد پورے کرلیتا ۔
خبر کا کوڈ: 426947 تاریخ اشاعت : 2017/03/18
میاں مقصود احمد:
ملتان سے جاری بیان میں جماعت اسلامی پنجاب کے امیر کا کہنا تھا کہ سی آئی اے کے ایجنٹوں کو بغیر تصدیق ویزوں کا اجراء کسی المیہ سے کم نہیں، اس جرم میں ملوث افراد قومی مجرم ہیں ان کے خلاف آرٹیکل ۶ کے تحت مقدمات قائم کیے جائیں۔
خبر کا کوڈ: 426946 تاریخ اشاعت : 2017/03/18
علی رضا طوری:
ایم ڈبلیو ایم ضلع مظفرگڑھ کے سیکرٹری جنرل کا مختلف درباروں کے دورہ جات کے دوران سجادہ نشینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے پہلے درگاہ شہباز قلندر پر تحفظ مزارات اولیاء اللہ کانفرنس کر کے سندھ میں اس خوف کی فضاء کو توڑا۔ اب اسی سلسلے میں ۲۶ مارچ ۲۰۱۷ء کو ملتان میں درگاہ شاہ شمس تبریز میں تحفظ مزارات اولیاء اللہ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ: 426945 تاریخ اشاعت : 2017/03/18
آئندہ کا منظر نامہ بڑا حیرت افروز اور دل سوز ہے۔ داعش افغانستان میں ڈیرے ڈال چکی ہے، طالبان کے مختلف دھڑے پہلے ہی وہاں موجود ہیں۔ فکری رویئے سب کے ایک سے ہیں اور سارے ایک "نام نہاد عالمی خلافت" کا خواب بھی دیکھ رہے ہیں۔ ایسے میں پاکستان و افغانستان کو مل کر دہشت گردوں کی تمام اقسام کے خلاف یکجا ہونا چاہیے۔ افغانستان مگر ملا فضل اللہ اور دیگر دہشت گردوں کو پناہ دے کر اپنے اور خطے کے لئے ایک بڑی مصیبت کی پرورش کر رہا ہے۔ یہی لوگ داعش کے ہم رکاب ہوکر انسان کشی کریں گے اور پاکستان و افغانستان لندن میں مذاکرات کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ: 426944 تاریخ اشاعت : 2017/03/17
پاکستان علماء کونسل کے اختلافات کے بعد سعودی حکام نے معاملے کی تصفیے کیلئے طاہر اشرفی کو سعودی عرب طلب کیا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 426943 تاریخ اشاعت : 2017/03/17
پاکستان کے تفتان بارڈر پر ایران اور عراق جانے والے زائرین گزشتہ چند دنوں سے سراپا احتجاج ہیں۔
خبر کا کوڈ: 426942 تاریخ اشاعت : 2017/03/17