رسا - صفحه 320

ٹیگس - رسا
ہندوستان کے حالیہ ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کے نتائج کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے ذریعے ای وی ایم یا الیکٹرانیک ووٹنگ مشین میں گڑبڑی کی شکایت کے معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔
خبر کا کوڈ: 427136    تاریخ اشاعت : 2017/03/27

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اتوار کو دو عسکریت ہلاک ہوگئے ۔
خبر کا کوڈ: 427135    تاریخ اشاعت : 2017/03/27

داعش نے عراقی شہر موصل کے ۱۹۱ شہریوں کو نہایت بے دردی سے قتل کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 427134    تاریخ اشاعت : 2017/03/27

میانمار:
میانمار کے فوجی کمانڈر نے صوبے راخین میں مسلمانوں کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کی حمایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 427133    تاریخ اشاعت : 2017/03/27

بحرینی عدالت نے کم سن بچوں پر خود ساختہ الزامات لگا کر ان کے محاکمہ کا آغاز کیا ۔
خبر کا کوڈ: 427132    تاریخ اشاعت : 2017/03/27

حیدرالعبادی:
عراقی وزیر اعظم نے یہ کہتے ہوئے کہ داعش کی شکست یقینی ہے اور عراق بہت جلد اس کا کام تمام کر دے گا کہا: داعش کے خلاف جنگ کے لئے امریکہ کے پاس کوئی نیا منصوبہ نہیں ہے ۔
خبر کا کوڈ: 427131    تاریخ اشاعت : 2017/03/27

علاء الہاشمی:
کویت میں عراقی سفیر نے اپنے ملک میں ایران کی بری فوج کی موجودگی کی خبروں کو سفید جھوٹ قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 427130    تاریخ اشاعت : 2017/03/27

امریکی حکومت نے ایک بار پھر اسرائیل کی بلاقید و شرط حمایت کا اعلان کیا ہے دوسری جانب امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صیہونیت مخالف مظاہرہ کرنے والوں پر صیہونی حکومت کے حامیوں نے حملہ کردیا۔
خبر کا کوڈ: 427129    تاریخ اشاعت : 2017/03/27

یمن پر سعودی عرب کے جارحانہ حملوں کی دوسری برسی کے موقع پر آل سعود کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں امریکیوں نے بھی حصہ لیا ۔
خبر کا کوڈ: 427128    تاریخ اشاعت : 2017/03/27

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان:
ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں یہ کہتے ہوئے کہ ترکی، دیگر ملکوں پر الزام تراشی اور اپنے بے بنیاد دعوؤں کا اعادہ کر کے اپنی مداخلت پسندانہ اور توسیع پسندانہ پالیسیوں کی توجیہ پیش کرنے کی کوشش نہ کرے کہا: یمن پرسعودیہ کے جارحانہ حملے سے علاقائی اور عالمی امن کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 427127    تاریخ اشاعت : 2017/03/27

ایران کے صدر حسن روحانی ، روسی صدر ولادیمیر پوتین کی دعوت پر ماسکو کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 427126    تاریخ اشاعت : 2017/03/27

ایران کے چیف الیکشن کمیشن نے شہری اور دیہی کونسلوں کے انتخابات کے امیدواروں کی تعداد میں چودہ فیصد اضافے کی خبر دی ہے۔
خبر کا کوڈ: 427125    تاریخ اشاعت : 2017/03/27

چوہدری نثار:
بلوچستان کے شہر لورالائی میں فرنٹیئر کورپس (ایف سی) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فسادی لوگ بلوچ نوجوانوں کا استعمال کرکے خون خرابہ کرنا چاہتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ایسے تمام عناصر جو دشمن سے پیسہ لے کر خود عیش کرتے ہیں اور نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں، انکا جلد صفایا کر دیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ: 427104    تاریخ اشاعت : 2017/03/25

حجت الاسلام مبارک موسوی:
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ذاتی تعلقات پر ملکی مفادات کو داوُ پر لگانے کی قوم اجازت نہیں دے گی، دہشتگردوں کے سرپرست دنیا بھر میں شکست کھا رہے ہیں، آج مسلم امہ کے درمیان اختلافات کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کمزور خارجہ پالیسی موجودہ حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے، انڈیا کی مسلسل لائن آف کنٹرول پر بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دینا ہوگا۔
خبر کا کوڈ: 427103    تاریخ اشاعت : 2017/03/25

سرزمین ایران کے مشھور مرجع تقلید حضرت آیت الله صافی گلپائگانی نے اپنے ا رسا ل کردہ تعزیتی پیغام میں آیت الله سید مهدی ابن الرضا کے انتقال کی ان کے خانوادے کو تعزیت پیش کی ۔
خبر کا کوڈ: 427101    تاریخ اشاعت : 2017/03/25

آیت الله علوی گرگانی:
سرزمین ایران کے مشھور مرجع تقلید حضرت ‌آیت الله علوی گرگانی نے آیت الله ابن الرضا کے انتقال کی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: آپ نے اپنی عمر دین اسلام کی تبلیغ اور معارف اهل بیت کی ترویج نیز گراں قدر طلاب کی تربیت میں صرف کی ۔
خبر کا کوڈ: 427100    تاریخ اشاعت : 2017/03/25

حوزه علمیہ خوانسار ایران کے مشھور شیعہ عالم دین آیت الله سید مهدی ابن الرضا خوانساری نے گذشتہ روز دار فانی کو الوداع کہ دیا ۔
خبر کا کوڈ: 427099    تاریخ اشاعت : 2017/03/25

حزب الله کی ایگزیکٹو کونسل کے ذمہ دار:
حزب الله کی ایگزیکٹو کونسل کے ذمہ دار نے تاکید کی کہ مسلمانوں کو امریکا ، مغربی دنیا اور ان کی پست ثقافت کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔
خبر کا کوڈ: 427098    تاریخ اشاعت : 2017/03/25

ہندوستان:
ہندوستانی ریاست بہار کی حکومت نے اردو زبان کے فروغ کے لیے خدمات سر انجام دینے والوں کے لیے سرکاری اعزاز دینے کا اعلان کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 427097    تاریخ اشاعت : 2017/03/25

نفیس زکریا:
پاکستانی وزارت خارجہ کےترجمان نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ میں کشمیر میں انسانی حقوق کی ہندوستانی خلاف ورزیوں کا کوئی ذکرنہیں اس لئے پاکستان اس رپورٹ کو تسلیم نہیں کرتا۔
خبر کا کوڈ: 427095    تاریخ اشاعت : 2017/03/25