ٹیگس - رسا
پاکستان کا سعودی اتحاد کی کمان کرنا کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے، نہ ہی اس کمان سے کسی شیعہ کو اپنے لئے احساس خطر کرنا چاہیئے اور نہ ہی کسی سنی کو فخر اور تکبر میں مبتلا ہونا چاہیئے، اصل مسئلہ یہ ہے چند افراد کے اس فیصلے کے نتیجے میں یہ پاکستانی قوم ہوگی، جسکو یمن کی جنگ میں شریک نہ ہونیکے فیصلے کی وجہ سے، جو اسلامی دنیا کے اندر مقام حاصل ہوا تھا، اس سے ہاتھ دھونا پڑیگا اور پھر آئندہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی کا نعرہ لگانے کا اخلاقی جواز موجود نہیں رہے گا ۔
خبر کا کوڈ: 427260 تاریخ اشاعت : 2017/04/02
پاراچنار امام بارگاہ کے گیٹ کے باہر دھماکے کے بعد آج شہر بھر میں فضا سوگوار ہے۔ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لئے امام بارگاہ میں قرآن خوانی کا اہتما م کیاگیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 427259 تاریخ اشاعت : 2017/04/02
اصغریہ آرگنائزیشن:
سانحہ پاراچنار کی مذمت کرتے ہوئے اصغریہ کے مرکزی صدر نے کہا کہ پاراچنار میں ریاستی تشدد میں ملوث ذمہ داران کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے ریاست معصوم شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے اور دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف فی الفور کارروائی کیجائے۔
خبر کا کوڈ: 427258 تاریخ اشاعت : 2017/04/02
احتجاجی مظاہرین نے دھرنا ختم کرتے ہوئے شہداء کے جنازے اُٹھا کر مرکزی امام بارگاہ لائے، جہاں شہداء کی نماز جنازہ ادا کی گئی، اور آج شہداء کی انکے آبائی علاقوں میں تدفین کردی گئی۔
خبر کا کوڈ: 427257 تاریخ اشاعت : 2017/04/02
میاں مقصود احمد:
شجاع آباد میں استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پنجاب کے امیر کا کہنا تھا کہ ایک طرف ملک میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ردالفساد جاری ہے تو دوسری طرف سانحہ پارہ چنار کا ہونا تشویش ناک اور لمحہ فکریہ ہے۔
خبر کا کوڈ: 427256 تاریخ اشاعت : 2017/04/02
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے اسلام آباد جامع الکوثر میں منعقد علمائے اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: علماء متفقہ اعلامیہ دے چکے، بیانیہ خود ریاست تیار کرے، ملک میں بلاامتیاز قانون پر عملدرآمد کیا جائے۔
خبر کا کوڈ: 427255 تاریخ اشاعت : 2017/04/02
کانفرنس سے خطاب میں ایس یو سی کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ پورا ملک دہشت گردی کا شکار ہے، علماء اتحاد کےلئے کوشاں ہیں، آج حکمرانوں کی جانب سے علماء سے بیانیہ کی بات کی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ: 427254 تاریخ اشاعت : 2017/04/02
ملتان سے جاری بیان کے مطابق رہنمائوں کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمہ اور عوام کے جان، مال اور عزت کا تحفظ یقینی بنائیں، دہشتگرد ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کی سازش کر رہے ہیں، دینی جماعتیں ایسی سازشوں کو ناکام بنا دیں گی۔
خبر کا کوڈ: 427253 تاریخ اشاعت : 2017/04/02
شامی فورسزکا ملک کے مختلف علاقوں میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے شامی فوج نے دمشق کے اطراف اور حماہ میں ۵۰۰ وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 427252 تاریخ اشاعت : 2017/04/02
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر پر حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔
خبر کا کوڈ: 427251 تاریخ اشاعت : 2017/04/02
پاکستان کے علاقہ سرگودھا میں ایک درگاہ کے متولی نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر ۲۰ افراد کو قتل جبکہ ۴ کو زخمی کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 427250 تاریخ اشاعت : 2017/04/02
افغانستان میں بدامنی بڑھنے کے بعد اس ملک کے ایک ممبر پارلیمنٹ نے کابل واشنگٹن سیکورٹی معاہدے پر نظرثانی کئے جانے کی اپیل کی ہے-
خبر کا کوڈ: 427249 تاریخ اشاعت : 2017/04/02
فرانس کے سیکڑوں مسلمانوں نے پیرس کے مضافاتی علاقے میں ایک مسجد بند کئے جانے پر احتجاج میں شہر کی سڑکوں پر جماعت کےساتھ نماز ادا کی-
خبر کا کوڈ: 427248 تاریخ اشاعت : 2017/04/02
الیکشن کمیشن:
ایران میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار گیارہ اپریل سے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کرا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 427247 تاریخ اشاعت : 2017/04/02
ایران کے عوام، آج تیرہ فروردین مطابق دو اپریل کو روز طبیعت یا نیچر ڈے منا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 427246 تاریخ اشاعت : 2017/04/02
عراقی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکرالبغداد کے نائب ایاد الجمیلی کو فضائی حملے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 427245 تاریخ اشاعت : 2017/04/01
پاکستان کے عوام نے سانحہ پارا چنار کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ: 427244 تاریخ اشاعت : 2017/04/01
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکی خلاف ورزیوں کا جواب سوچ لیا گیا ہے اور امریکہ نے خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا تو اسے بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑ جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 427243 تاریخ اشاعت : 2017/04/01
پاکستان میں ایرانی سفیر :
پاکستان میں ایرانی سفیر نے یہ کہتے ہوئے کہ اسلامی ممالک انتشار کی صورتحال سے دوچار ہیں، حالات میں بہتری کیلئے ایران اور پاکستان موثر کردار ادا کرسکتے ہیں کہا: دہشتگردی عالمی مسئلہ، یہ کسی ایک ملک تک محدود نہیں ہے دہشتگردی کسی بھی قسم کی ہو بری ہے ۔
خبر کا کوڈ: 427242 تاریخ اشاعت : 2017/04/01
طاہرالقادری:
عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ پارا چنار دہشتگردی کے بعد ایک بار پھر یہ بات کھل کر سامنے آگئی کہ دہشتگرد ختم نہیں ہوئے بلکہ دائیں بائیں محفوظ پناہ گاہوں میں موجود ہیں اور انہیں جب بھی موقع ملتا ہے وہ خون کی ہولی کھیلتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 427241 تاریخ اشاعت : 2017/04/01