02 March 2018 - 23:50
News ID: 435225
فونت
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری:
ایس یو سی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے تمام اسلامی تنظیموں کی سرپرستی کرتے ہوئے قائدین ملت جعفریہ سید محمد دہلوی، مفتی جعفر حسین اور شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے مشن کو آگے بڑھایا اور قوم کیلئے باعث توقیر بنے ہیں، انکی مخلصانہ قیادت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ ملک میں اتحاد بین المسلمین فروغ پا رہا ہے اور تکفیری دہشتگرد حرف غلط کی طرح مٹنے والے ہیں۔
سید سبطین حیدر سبزواری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات کیلئے ضلعی تنظیموں سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی امیدواروں کے نام طلب کر لئے گئے ہیں، اس حوالے سے 32 اضلاع کے دورے بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئِے کہ شیعہ علماء کونسل، پاکستان میں اسلام کے عادلانہ نظام کیلئے اپنی جدوجہد کو تیز کرے گی، جو کہ ملکی مسائل کا واحد حل ہے کہا:  حجت الاسلام  و المسلمین سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیا ہے، تاکہ استعماری ایجنڈے کو ناکام بنایا جائے، حجت الاسلام  و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے تمام اسلامی تنظیموں کی سرپرستی کرتے ہوئے قائدین ملت جعفریہ سید محمد دہلوی، مفتی جعفر حسین اور شہید حجت الاسلام  و المسلمین عارف حسین الحسینی کے مشن کو آگے بڑھایا اور قوم کیلئے باعث توقیر بنے ہیں، ان کی مخلصانہ قیادت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ ملک میں اتحاد بین المسلمین فروغ پا رہا ہے اور تکفیری دہشتگرد حرف غلط کی طرح مٹنے والے ہیں۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬