27 December 2015 - 18:42
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 8867
فونت
کئی سعودی فوج ہلاک ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب کے مشرقی صوبے الاحساء میں حملہ کر کے کم سے کم آٹھ سعودی عرب کی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے ۔
يمني فوج اور رضاکار فوج


موصولہ رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے حرض کے علاقے الطوال میں حملہ کرکے آٹھ سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ۔

اسی طرح یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جیزان کے سرحدی علاقے الخوبہ میں بھی سعودی عرب کے فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے جس میں کئی لوگ ہلاک ہوئے ہیں ۔

جب کہ یمنی فوج نے صوبہ لحج میں سعودی عرب اور اس کی اتحادی فوجوں کی طرف سے ہوئی ایک حملے کو ناکام بنادیا ہے ۔

قابل ذکر ہے سعودی عرب اور اس کی اتحادی فوجوں نے یہ حملہ لحج کے الشریحہ علاقے میں کیا تھا ، اس لڑائی میں سعودی عرب کے متعدد فوجی اور ایجنٹ ہلاک ہوگئے ہیں ۔

اسی طرح یمنی فوج کی طرف سے صوبہ تعزمیں اسٹریٹیجک اہمیت کی حامل الشوکہ اور حیفان پہاڑیوں پر کنٹرول حاصل کرنے کی خبر ملی ہے ۔ اس کارروائی میں یمنی فوج نے القاعدہ کے بہت سے عناصر اور متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ۔

خبروں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یمنی فوج نے صوبہ الجوف میں ایک کارروائی کے دوران متحدہ عرب امارات کے اڑتالیس فوجیوں کو، جن میں نو فوجی افسران بھی شامل ہیں، گرفتا رکرلیا ہے ۔

واضح رہے کہ یمنی فوج کی طرف سے حملہ میں سعودی عرب اور اس کی اتحادیوں کی فوج کو کافی نقصان ہو رہا ہے لیکن سعودی اتحادیہ یمن کی بے گناہ عوام کو ہوائی حملہ کے ذریعہ اپنا نشانہ نبا رہی ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬