29 July 2015 - 11:48
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 8330
فونت
پاکستان کے شیعہ رہنماوں کی ملاقات ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل اور سینیئر رہنماء حجت الاسلام شبیر میثمی نے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر اہم ملاقات کی ۔
شيعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمين پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف واحدی اور سینیئر رہنماء حجت الاسلام شبیر میثمی نے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ حجت الاسلام ناصر عباس جعفری سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر اہم ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عالی کے رکن حجت الاسلام سید حسنین گردیزی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل نے جاری مشترکہ اعلامیے میں بیان کیا گیا ہے : موجودہ صورتحال کے تناظر میں طرفین میں طے پایا ہے کہ توہین آمیز اور منفی باتوں سے مکمل طور پر اظہار لاتعلقی کرتے ہیں، صرف آفیشل آئی ڈیز اور پیجز ہی جماعتی موقف کہلائے گا۔

ایسی تمام سوشل میڈیا آئی ڈیز اور پیجز جو باہمی وحدت کو ختم کرنے میں مصروف ہیں، سے اظہار لاتعلقی کرتے ہیں اور منفی باتوں کی مذمت کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں استحکام پاکستان، اتحاد بین المسلمین اور تشیع کی داخلی وحدت کو ترجیح دی جائے گی۔ دونوں جماعتوں کے اداروں کی تائید سے دوطرفہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا اور مشترکہ نکات پر کام کرنے کی کوشش کی جائیگی۔

 یاد رہے : گذشتہ ہفتے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے اسلامی تحریک کے سربراہ حجت الاسلام ساجد نقوی سے ان کی رہائشگاہ پر عید کی مناسبت سے اہم ملاقات کی تھی، یہ ملاقات اسی کا تسلسل ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬