ٹیگس - رسا
مرزا اسلم بیگ:
پاکستانی فوج کے سابق کمانڈر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف نے یمن کے خلاف نام نہاد سعودی فوجی اتحاد کا سربراہ بنائے جانے پر کہا ہے کہ انھوں نے سعودی ریال اور امریکی ڈالر کی لالچ میں یہ عہدہ قبول کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 428038 تاریخ اشاعت : 2017/05/13
سعودی عرب کے مشرقی علاقے العوامیہ میں سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے ایک شیعہ مسجد کو شہید کر دیا۔
خبر کا کوڈ: 428037 تاریخ اشاعت : 2017/05/13
ناروے کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین نے فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کے بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا۔
خبر کا کوڈ: 428036 تاریخ اشاعت : 2017/05/13
حجت الاسلام مختار احمد امامی:
بارگاہ فاطمہ انچولی سوسائٹی میں استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس کی عوامی رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ ملکی مفادات اور امن و سلامتی کیخلاف متحرک کالعدم قوتوں کو آزادی حاصل ہے، کالعدم جماعتیں ملکی سالمیت و استحکام کے خلاف سب سے بڑا خطرہ ہیں۔
خبر کا کوڈ: 428035 تاریخ اشاعت : 2017/05/12
پاکستان:
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں پاکستانی سینیٹ کے ڈپٹی چیرمین مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر خودکش حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے بس حملے میں اب تک ۲۷ افراد ہلاک اور ۳۰ سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 428034 تاریخ اشاعت : 2017/05/12
خطیب جمعہ تہران:
تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنوں اور مختلف سیاسی میدانوں میں ایرانی عوام کی بھرپور موجودگی ایرانی قوم کی عزت و وقار اور خداوند متعال پر ان کے ایمان و یقین کا مظہر ہے۔
خبر کا کوڈ: 428033 تاریخ اشاعت : 2017/05/12
عالمی ریڈکراس:
عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے حکومت میانمار سے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی امدادی ٹیموں کو صوبہ راخین میں روہنگیا مسلمانوں تک پہنچنے کی اجازت دے۔
خبر کا کوڈ: 428032 تاریخ اشاعت : 2017/05/12
معروف بین الاقوامی میگزین نے اپنی رپورٹ میں سنسنی خیزانکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل نے۲۰۰۷ء اور ۲۰۰۸ء میں ایران سے لڑنے کے لیے تکفیری دہشت گرد اور کالعدم تنظیم جنداللہ کے دہشت گردوں کو تربیت دی ۔
خبر کا کوڈ: 428031 تاریخ اشاعت : 2017/05/12
جیرمی کوربن:
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ نے عالمی مسائل کے بارے میں امریکی صدر کی پالیسیوں کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 428030 تاریخ اشاعت : 2017/05/12
ایران کے صدارتی امیدواروں کے درمیان تیسرے اور آخری ٹی وی مناظرے کے پہلے مرحلے میں اقتصاد کے بارے میں بحث و گفتگو ہوئی اور امیدواروں نے ایک دوسرے پر تنقید کرتے ہوئے اپنے پروگراوں پر روشنی ڈالی۔
خبر کا کوڈ: 428029 تاریخ اشاعت : 2017/05/12
اسلام ٹائمز: امریکہ جو مشرق وسطٰی میں اپنے منصوبوں میں ناکام ہوچکا ہے، افغانستان کے مستقبل میں اپنے لئے اب کسی فیصلہ کن کردار کی خواہش رکھتا ہے۔ اس خواہش کی تکمیل کیلئے اسے افغانستان میں بھارت کی بھی ضرورت ہے اور افغانستان کے ایسے عناصر کی بھی جو روس، چین اور پاکستان کی مشترکہ حکمت عملی کے مقابلے میں اسکا ساتھ دے سکیں۔ اگر افغانستان کی حکومت ماسکو کے زیر اہتمام ہونیوالی امن کوششوں کی حقیقی حصے دار بن جائے تو امریکہ کی یہ ساری خواہشیں ناکام ہوسکتی ہیں۔ اس لئے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ پاکستان جو مسلسل افغان حکومت کیساتھ اچھے روابط کیلئے کوششیں کر رہا ہے، اسکا اُدھر سے اچھا جواب کیوں نہیں آتا، یہاں تک کہ افغان صدر پاکستان کے دورے کی دعوت بھی پائے حقارت سے ٹھکرا دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 428006 تاریخ اشاعت : 2017/05/10
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کو بھارتی فوج اپنے مظالم سے نہیں روک سکتی، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہر صورت آزاد ہو کررہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حالیہ ڈھونگ انتخابات میں کشمیریوں نے حصہ نہ لے کر ثابت کردیا ہے وہ بھارت کیساتھ نہیں رہنا چاہتے، بھارت اپنے وسائل کشمیر میں ضائع کرنے کی بجائے کشمیر کو آزاد کرے اور وسائل اپنے عوام کی بہود پر خرچ کرے۔
خبر کا کوڈ: 428005 تاریخ اشاعت : 2017/05/10
سزائے موت پانے والوں میں قیصر خان ولد حبیب خان، محمد عمر ولد سیدہ جان، قاری زبیر محمد ولد سخی محمد، عزیز خان ولد شبیر شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ: 428004 تاریخ اشاعت : 2017/05/10
حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
کراچی میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سکریٹری نے کہا کہ عالمی شیطانی قوتوں اور مقاومتی بلاک کے درمیان شدید ٹکراؤ جاری ہے، پاکستان میں جعلی امام کعبہ کو لا کر مکہ مدینہ کے نام پر آل سعود کے ناجائز اقتدار کی بقاء و سلامتی کیلئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 428003 تاریخ اشاعت : 2017/05/10
مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ۱۶ مئی کو امریکہ نے بزور طاقت اقوام متحدہ سے اسرائیل کے ناپاک وجود کو منظور کروایا تھا جس پر علامہ عارف الحسین الحسینی نے ۱۶ مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منانے کا اعلان کیا اور ان کے حکم پر آئی ایس او پاکستان ہر سال عالمی استکبار کیخلاف ۱۶ مئی کو یوم مردہ باد امریکہ مناتی ہے اس روز فلسطینی مظلوموں کی حمایت کرکے صیہونی مظالم سے پردہ اٹھایا جاتا ہے لہذا امسال بھی ملک گیر امریکہ و اسرائیل مردہ باد ریلیاں نکالی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ: 428002 تاریخ اشاعت : 2017/05/10
میجر جنرل آصف غفور :
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران و سعودی عرب تعلقات میں متوازن کردار ادا کرے گا اور مسلم ممالک میں مضبوط و طاقت ور فوج پاکستان کی ہے، پاک فوج غیر ملکی جارحیت کو ہمیشہ سنجیدگی سے لیتی ہے جب کہ بھارت، افغانستان اور ایران کے راستے پاکستان میں دہشت گردی کررہا ہے لیکن پاکستان، افغانستان اور ایران کو نہیں کھونا چاہتا۔
خبر کا کوڈ: 428001 تاریخ اشاعت : 2017/05/10
سرتاج عزیز:
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے بھارت کے کلبھوشن کی سزا کیخلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس درخواست کا جائزہ لے رہا ہے اور دفتر خارجہ اس پر ردعمل دے گا۔
خبر کا کوڈ: 428000 تاریخ اشاعت : 2017/05/10
رہبر انقلاب اسلامی:
رہبر انقلاب اسلامی نے امام حسین علیہ السلام ملٹری یونیورسٹی میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے حکام کو دشمن کے مضموم اہداف کے بارے میں خبردار کیا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 427999 تاریخ اشاعت : 2017/05/10
محمد رضا نجفی:
ایران نےعالمی سطح پر مہلک ہتھياروں كے مكمل خاتمے پر زور دیتے ہوئے كہا ہےكہ ناجائز صہيونی حکومت كے پاس موجود جوہری اور مختلف مہلک ہتھياروں سے علاقائی اور عالمی امن كو سنگين خطرات لاحق ہيں.
خبر کا کوڈ: 427998 تاریخ اشاعت : 2017/05/10
محمد جواد ظریف:
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران، فلسطینی قوم کی مزاحمت کی حمایت جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ: 427997 تاریخ اشاعت : 2017/05/10