رسا - صفحه 300

ٹیگس - رسا
آیت الله غریفی:
قفول بحرین کے امام جمعہ نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں دنیا میں موجود بحران کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ دنیا کو ظهور امام زمانہ(عج) کا شدت سے انتظار ہے ۔
خبر کا کوڈ: 427921    تاریخ اشاعت : 2017/05/05

آیت الله امامی کاشانی:
ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ قوم ، ولایت فقیہ اور شرعی میعاروں پر متحد اور متفق ہے کہ اس وحدت اور یکجہتی کی حفاظت ضروری ہے کہا: کسی بھی حالت میں قوم کو ھرگز نقصان نہیں پہونچنا چاہئے ۔
خبر کا کوڈ: 427920    تاریخ اشاعت : 2017/05/05

اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے۶ امیدواروں کے درمیان ٹی وی پر براہ راست مباحثے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے صدارتی امیدوار اس مباحثہ میں سیاسی اور ثقافتی امور پر اپنے اپنے نظریات کا اظہار کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 427919    تاریخ اشاعت : 2017/05/05

ٹیکنالوجی کی ترقی کا مطلب انسانیت کی ترقی نہیں ہے۔ جب تک ٹیکنالوجی کیساتھ ساتھ اخلاقیات کے بنیادی اصولوں کیمطابق انسانوں کی تربیت نہ ہو اور وہ اعلٰی انسانی اور سماجی اقدار کیساتھ قلبی طور پر وابستہ نہ ہوں تو پھر پہلے زمانے میں کہتے تھے کہ گدھے پر کتابیں لادنے کا کیا فائدہ اور آج کہا جاسکتا ہے کہ غیر تربیت یافتہ انسان کے ہاتھ میں ٹیکنالوجی کا ہتھیار دینے کا نتیجہ فساد اور تباہی کے سوا کچھ نہیں۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ"ظَھَرَ الْفَسَادُ فِی الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ بِمَا کَسَبَتْ اَیْدِی النَّاسِ" انسانوں نے جو کچھ کسب کیا، اسکے نتیجے میں بر و بحر میں فساد ظاہر ہوگیا۔ کیا ہم نے نہیں دیکھا کہ ایٹمی ٹیکنالوجی امریکہ کے حکمرانوں کے ہاتھ آئی تو جاپان کے دو ہنستے بستے شہر ہیروشیما اور ناگاساکی آن کی آن میں تباہی اور بربادی کا نقشہ پیش کر رہے تھے۔ اسی امریکہ نے جب مدر آف آل بمز ایجاد کیا تو اسے اسوقت تک قرار نہ آیا، جب تک اسکے ذریعے سے اس نے افغانستان میں تباہی مچا کر تماشا نہ دیکھ لیا۔
خبر کا کوڈ: 427891    تاریخ اشاعت : 2017/05/03

سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے تمام دروازے بند کردیئے ہیں، ایران کے ساتھ دشمنی میں سعودی عرب اپنے آقا امریکہ کے نقش قدم پر گامزن ہوگیا ہےسعودی عرب پیغمبر اسلام (ص) کی سیرت پر گامزن ہونے کے بجائے امریکہ اور اسرائیل کی سیرت پر گامزن ہے ۔
خبر کا کوڈ: 427890    تاریخ اشاعت : 2017/05/03

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات اور گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ: 427889    تاریخ اشاعت : 2017/05/03

معاشرے کو ہرج و مرج اور بدنظمی سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ امور مملکت کو بہترین طریقے سے چلانے کی ذمہ داری کو عوام کے منتخب نمائندوں کے سپرد کیا جائے۔
خبر کا کوڈ: 427888    تاریخ اشاعت : 2017/05/03

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے یونیسکو کی اسرائیل مخالف قرارداد پر شدید غصے اور جھنجلاہٹ کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 427887    تاریخ اشاعت : 2017/05/03

عراقی سیکورٹی فورس نے موصل میں جاری فوجی آپریشن کے دوران داعش کے متعدد کمانڈروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
خبر کا کوڈ: 427886    تاریخ اشاعت : 2017/05/03

صیہونی حکومت کے ظالمانہ محاصرے کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 427885    تاریخ اشاعت : 2017/05/03

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کابل میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنی شکست کو چھپانے کے لیے ایسے حملے کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 427884    تاریخ اشاعت : 2017/05/03

آیت الله جعفر سبحانی:
حضرت آ‌یت الله جعفر سبحانی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ حوزات علمیہ میں آیات الاحکام کے عنوان سے فقہ القرآن کے دروس رکھے جائیں کہا: تفاسیر کے دروس کے ساتھ ساتھ ان موضوعات پر بھی طلاب تعلیم حاصل کریں ۔
خبر کا کوڈ: 427883    تاریخ اشاعت : 2017/05/03

ایران :
ایرانی حوزات علمیہ کے اساتذہ کا انیسواں اجلاس کل ۴ مئی جمعرات کو مدرسہ امام کاظم(ع) قم ایران میں معروف مرجع تقلید حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی کی تقریر سے آغاز ہوگا ۔
خبر کا کوڈ: 427882    تاریخ اشاعت : 2017/05/03

انصر مہدی:
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری نے کہا کہ شہید تنصیر حیدر اور شہید راجہ اقبال نے ہمیشہ خدا کی خوشنودی کیلئے کام کیا اور اپنی زندگی کے ایک ایک لمحہ کو اسلام کی ترویج کیلئے وقف کیا، شہداء کے مرقد سرگودھا میں بھی خصوصی تقریبات منعقد ہوگی جس میں خانوادہ شہداء شریک ہونگے، ملت تشیع پاکستان کی تاریخ شہداء کے خون سے سرخ ہے، ہم ہرگز شہداء کو فراموش نہیں کریں گے، ان کا راستہ و نظریہ ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ: 427880    تاریخ اشاعت : 2017/05/03

صاحبزادہ حامد رضا:
چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ نواز شریف چور مچائے شور والا کام کر رہا ہے، فوج کو بدنام کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں، حکومت نیوز لیکس کے مجرموں کو بچانے سے باز آ جائے، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد نواز شریف کا نااہل ہونا نوشتہء دیوار ہے، حکمران خاندان ایک سال میں عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکا تو ۲ ماہ میں جے آئی ٹی میں کیسے بے گناہی ثابت کرے گا۔
خبر کا کوڈ: 427879    تاریخ اشاعت : 2017/05/03

شام کے مفتی:
شام کے مفتی شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونے والے ایک پروگرام میں کہا: شام ہرگز شھیدوں کی قربانی کو فراموش نہیں کرسکتا ۔
خبر کا کوڈ: 427878    تاریخ اشاعت : 2017/05/03

علمائے بحرین:
علمائے بحرین نے اس سرزمین کے شیعہ عالم دین اور دینی رہنما آیت الله شیخ عیسی قاسم کے محاکمے کو غیر قانونی اور غیر شرعی بتایا ۔
خبر کا کوڈ: 427877    تاریخ اشاعت : 2017/05/03

داعش تکفیری دہشت گردوں نے عراق کے صوبے نینوا میں وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دس عام شہریوں کا قتل عام کر دیا۔
خبر کا کوڈ: 427875    تاریخ اشاعت : 2017/05/03

حسين اميرعبداللہيان:
اسلامی جمہوریہ ایران نے صہیونی جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 427874    تاریخ اشاعت : 2017/05/03

سید حسن نصر اللہ:
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے یوم جانباز کی مناسبت سے جانبازوں کو خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے جانبازوں کی قربانیوں ، استقامت اور ان کے صبر و ثبات پر فخر ہے۔
خبر کا کوڈ: 427873    تاریخ اشاعت : 2017/05/03