رسا - صفحه 366

ٹیگس - رسا
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ پروفیسر خادم حسین لغاری نہ صرف ماہر تعلیم بلکہ ایک متحرک سماجی و سیاسی شخصیت تھے، انکی وفات نہ صرف انکے خانوادے کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے بلکہ ملی و قومی سطح پر بھی خلا کا باعث ہے۔
خبر کا کوڈ: 425571    تاریخ اشاعت : 2017/01/08

معصوم نقوی:
جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں فرقہ وارانہ دہشتگردی کیخلاف اقدامات کا دعویٰ کیا جاتا ہے تو دوسری طرف کالعدم تنظیموں کی سرپرستی وفاقی وزیر داخلہ خود کرتے ہیں، جب تک جنرل راحیل شریف آرمی چیف رہے، حکومت بادل نخواستہ ہی سہی نیشنل ایکشن پلان پر کچھ نہ کچھ عملدرآمد کرتی رہی مگر جونہی ان کی ریٹائرمنٹ کے دن قریب آئے، حکومت نے اپنی پالیسی کو دوبارہ تبدیل کر دیا۔
خبر کا کوڈ: 425570    تاریخ اشاعت : 2017/01/08

سعید غنی:
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنما نے کہا کہ جلد ایم کیو ایم، پی ٹی آئی، (ن) لیگ کے بڑے نام بھی پیپلز پارٹی کیساتھ ہونگے، آئندہ الیکشن میں کراچی سے بڑی تعداد میں نشستیں لینگے۔
خبر کا کوڈ: 425569    تاریخ اشاعت : 2017/01/08

علی احمر:
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ تکفیریت کے خلاف آواز بلند اس ملک میں جرم بن گیا ہے۔ ملک و قوم کے دشمن دندناتے پھر رہے ہیں اور محب وطن افراد دن دیہاڑے غائب ہو جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 425568    تاریخ اشاعت : 2017/01/08

حجت الاسلام اقبال بہشتی:
کوہاٹ میں شہداء کی یاد میں منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رہتے ہوئے ہمیں ایک ذمہ دار شہری اور شیعہ مسلمان کی حیثیت سے اپنے حقوق و فرائض کو سمجھنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ: 425567    تاریخ اشاعت : 2017/01/08

حجت الاسلام عون نقوی:
کراچی پریس کلب کے عہدیداران سے گفتگو میں معروف عالم دین نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے صحافت کو مقدس فریضہ اور بڑی قوت قرار دیا اور ۲۴ مئی ۱۹۴۴ء کو کشمیر میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی رائے رہنمائی کرسکتی ہے اور صحافت ملت کی عکاس ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ: 425566    تاریخ اشاعت : 2017/01/08

حجت الاسلام شہنشاہ حسین نقوی:
کراچی سے جاری اپنے بیان میں خطیب مسجد باب العلم نے کہا کہ اس وقت یمن، شام، عراق، افغانستان، بحرین، کشمیر سمیت دیگر مسلمان ممالک دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں، ایسے میں تمام مکاتب فکر اور مسلمانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اسلام دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کریں۔
خبر کا کوڈ: 425565    تاریخ اشاعت : 2017/01/08

افغان حکام:
افغانستان کی قومی اتحاد حکومت میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے وزیر نے اعلان کیا ہے کہ پچپن ہزار سے زائد خاندان جنگ اور بدامنی کے نتیجے میں بدستور بے گھر ہیں اور فوری مدد کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ: 425564    تاریخ اشاعت : 2017/01/08

شام کے صدر اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے دمشق میں ملاقات کے دوران، علاقے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں خاص طور پر شام کے بارے میں گفتگو کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 425563    تاریخ اشاعت : 2017/01/08

فلسطین کے انسانی حقوق کے مرکز نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے اس علاقے کے مکمل محاصرے کے نتیجے میں غزہ میں غربت میں پینسٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ: 425562    تاریخ اشاعت : 2017/01/08

افغان سینیٹ کے اراکین نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ افغانستان کے لئے اچھا اتحادی نہیں ہے ، کابل - واشنگٹن سیکورٹی معاہدہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 425561    تاریخ اشاعت : 2017/01/08

ایران کے سینیئر سیاستداں اور سابق صدر جمھوریہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی آج انتقال کرگئے ۔
خبر کا کوڈ: 425560    تاریخ اشاعت : 2017/01/08

عراقی کی عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے شمالی صوبے صلاح الدین کے پہاڑی علاقے میں امریکی فوجیوں کا راستہ روک لیا اور انھیں اس علاقے سے واپس جانے پر مجبور کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 425559    تاریخ اشاعت : 2017/01/08

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے علاقے میں پائیدار امن کی برقراری اور اسلامی ممالک کے مسائل کے حل پر تاکید کی ۔
خبر کا کوڈ: 425558    تاریخ اشاعت : 2017/01/08

بہرام قاسمی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف سعودی عرب کے وزیر دفاع اور نائب ولی عہد کے بیانات پر ردعمل دکھاتے ہوئے کہا : سعودی عرب دہشتگرد اور تکفیری گروہوں کی مدد و حمایت کرکے علاقے میں بدامنی اور عدم استحکام کا باعث بنا ہے۔
خبر کا کوڈ: 425557    تاریخ اشاعت : 2017/01/08

شہدائے منی کے اہل خانہ نے اس سانحہ کے اسباب اور وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے نام ا رسا ل کیے جانے والے ایک مراسلے میں فوری طور پر ایک عالمی تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا ۔
خبر کا کوڈ: 425556    تاریخ اشاعت : 2017/01/08

رهبر معظم انقلاب اسلامی نے قم کی دیندار قوم سے ملاقات میں؛
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ۱۹ دی کی مناسبت سے قم کے عوام کے بعض طبقات نے ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اداروں کے خلاف دشمن کی ناپاک سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کی شجاع اور مقتدر عدلیہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادےگی۔
خبر کا کوڈ: 425555    تاریخ اشاعت : 2017/01/08

چوہدری نثار علی:
برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے وفد سے گفتگو میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ علاقائی اور عالمی امن کے قیام کے سلسلے میں بےشمار قربانیوں کے باوجود بھی بعض عناصر کی جانب سے تاریخی اور زمینی حقائق کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
خبر کا کوڈ: 425554    تاریخ اشاعت : 2017/01/07

ترکی کے وزیر اعظم بنعلی ایلدریم نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ: 425552    تاریخ اشاعت : 2017/01/07

ہندوستان میں لاپتہ ہونیوالے ۲۲ نوجوانوں کے افغانستان میں داعش کے کیمپوں میں تربیت حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ: 425551    تاریخ اشاعت : 2017/01/07