رسا - صفحه 390

ٹیگس - رسا
راولپنڈی پاکستان:
صوبائی صدر مولانا نعمان حاشر کے مطابق کنونشن کے موقع پر دہشت گردی، انتہاپسندی، فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے اور حرمین شریفین کے خلاف سازشوں سے آگاہی کیلئے بیداری مسلم مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 424569    تاریخ اشاعت : 2016/11/19

حجت الاسلام شیخ حسن جعفری:
بلتستان کے نامور عالم دین نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی کا یہ کہنا کتنی شرمناک بات ہے کہ قراقرم یونیورسٹی میں یوم الحسینؑ منانے کے بعد بلتستان یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کی تعمیر بھی مسئلہ بن گیا۔ استغفراللہ یوم الحسینؑ کے پروگرام سے بلتستان یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کا کیا ربط ہے؟
خبر کا کوڈ: 424568    تاریخ اشاعت : 2016/11/19

لاہور حکومت نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر لاہور کے سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہنے کا اعلان کیا ۔
خبر کا کوڈ: 424567    تاریخ اشاعت : 2016/11/19

نیکٹا کی ویب سائٹ پر موجود فہرست کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اب تک ۶۳ تنظیموں پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ اس فہرست میں حالیہ اضافہ اُس وقت ہوا جب دورانِ تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ جماعت الاحرار اور کالعدم لشکر جھنگوی العالمی نامی دونوں تنظیمیں فرقہ وارانہ دہشت گرد کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ: 424566    تاریخ اشاعت : 2016/11/19

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حیدر اشرف نے بتایا کے چہلم کے جلوس کی مانیٹرنگ سیف سٹی کے کیمروں سے ہوگی۔ عزاداروں کی ۳ مختلف جگہوں پر واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹکٹر سے تلاشی لی جائے گی۔ جلوس کے مرکزی روٹ سے ملحقہ گلیاں اور سڑکیں خار دار تاریں اور کنٹینرز لگا کر بند کر دی جائیں گی۔ جلوس کے روٹ پر ۳ ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور سیکڑوں رضا کار ڈیوٹی دینگے۔
خبر کا کوڈ: 424565    تاریخ اشاعت : 2016/11/19

فوج کی ۳۶ کمپنیاں اور رینجرز کی ۶ کمپنیاں طلب کی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق فوج کی یہ فزیکل موجودگی نہیں ہوگی لیکن سٹینڈ بائی ڈیوٹی ہوگی۔ فوج اور رینجرز ڈی سی اوز کی درخواست پر طلب کی گئی ہے۔ فوج اور رینجرز چہلم کے روز سٹینڈ بائی رہے گی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کرے گی۔
خبر کا کوڈ: 424564    تاریخ اشاعت : 2016/11/19

رپورٹ کے مطابق کراچی کے مرکزی جلوس کے روٹس سے ملنے والی سڑکوں اور راستوں کو مکمل طور پر بند کرنے کے ساتھ ساتھ ہیڈ اور ٹیل پر مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک جدید محافظ موبائلز کی موجودگی، بلند عمارتوں پر اسنائپرز کی تعیناتی، نشتر پارک کے اطراف واچ ٹاورز کے ذریعے کڑی نگرانی کے عمل کو بھی غیرمعمولی بنایا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 424563    تاریخ اشاعت : 2016/11/19

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے جداگانہ احکامات میں مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر اور بری فوج کے سربراہ کا تقرر کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 424562    تاریخ اشاعت : 2016/11/19

گذشتہ روز سی ٹی ڈی پنجاب نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سے تعلق رکھنے والے آٹھ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 424561    تاریخ اشاعت : 2016/11/19

یمنی فوج اور رضاکار فورس کی اسنیپریونٹس کی کارروائی میں تین سعودی فوجی سعودی شہر جیزان میں ہلاک ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 424560    تاریخ اشاعت : 2016/11/19

گذشتہ دنوں البریج کیمپ میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں دو فلسطینی نوجوان زخمی بھی ہوگئے تھے ۔
خبر کا کوڈ: 424559    تاریخ اشاعت : 2016/11/19

آیت اللہ امامی کاشانی:
ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ نے آیت اللہ امامی کاشانی کربلائے معلی میں اربعین حسینی کے عظیم اجتماع کو دشمنان اسلام کے مقابلے میں شیعہ و سنی مسلمانوں کی استقامت اوراتحاد کا انتہائی غیر معمولی جلوہ قراردیا ۔
خبر کا کوڈ: 424558    تاریخ اشاعت : 2016/11/19

شامی فوج اور انیٹیلی جینس کے جوانوں نے جنوب مغربی حلب میں دہشت گردوں کے سب سے بڑے اسلحہ گودام کو تباہ کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 424557    تاریخ اشاعت : 2016/11/19

نجف تا کربلا ملین مارچ میں شریک حسینی قافلوں کا اقوام عالم کو پیغام؛
اربعین امام حسین کے موقع پر نجف تا کربلا ملین مارچ کے شرکاء نے ایک طومار پر دستخط کرکے، دنیا کے سب سے عظیم سالانہ اجتماع کا پیغام اقوام عالم تک پہونچایا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 424556    تاریخ اشاعت : 2016/11/19

نائیجیریا کی فوج نے ملک کی شیعہ برادری کی نمائندہ تنظیم اسلامی کے زیراہتمام چلنے والے اسکول,اسپتال اور دینی مدرسے کو منہدم کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 424555    تاریخ اشاعت : 2016/11/19

حزب اللہ عراق:
حزب اللہ عراق کے ترجمان نے کہا : تلعفر میں بر سر پیکار دہشت گردوں کے سرغنوں کا تعلق ترکی سے ہے۔
خبر کا کوڈ: 424554    تاریخ اشاعت : 2016/11/19

غلام حسین دہقانی:
افغانستان میں بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنے کا دہشت گردوں کا مقصد اس ملک کو امن و ترقی کے راستے پرآنے سے روکنا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 424553    تاریخ اشاعت : 2016/11/19

بحرین کی ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت نے مذہبی آزادی کے بنیادی عوامی حق کو پامال کرتے ہوئے ایک بار پھر الدراز علاقے میں نماز جمعہ قائم نہیں ہونے دی۔
خبر کا کوڈ: 424552    تاریخ اشاعت : 2016/11/19

آئی ایس او کراچی:
المصطفیٰ ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آئی ایس او کراچی کا کہنا تھا کہ نائجیریا میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم، فوج اور پولیس کی جانب سے عزاداروں پر کی جانے والے کھلے عام فائرنگ جس میں کئی سو معصوم جانیں ضائع ہوئیں اور اس پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی علمبرادار تنظیموں کی ظالمانہ خاموشی خلاف چہلم امام حسین کے مرکزی جلوس میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 424551    تاریخ اشاعت : 2016/11/18

ایم ڈبلیو ایم:
جامع مسجد نورایمان کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنما نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ بتائیں کہ سندھ حکومت کو علامہ مرزا یوسف سے کیا دشمنی ہے، نواز حکومت سے کچھ بھی بعید نہیں، لیکن جمہوریت کا نعرہ لگانے والی جماعت کے اس رویے کو کیا سمجھا جائے۔
خبر کا کوڈ: 424550    تاریخ اشاعت : 2016/11/18