رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے معروف شیعہ رہنما اور لکھنو کے امام جمعہ حجت الاسلام سید کلب جواد نقوی نے سعودی عرب کے مشہور و معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کی آل سعودی کی طرف سے ظالمانہ شہادت کی شدید مذمت کی ہے ۔
انہوں نے اپنے اس پیغام میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے : مظلوم شہید شیخ باقر النمر کا خون رائیگا نہیں جائے گا خداوند بہت جلد اس ظالم غاصب آمر بادشاہ کی حکومت نابود کرے گا جو تمام ظالموں کے لئے عبرت کا مقام ہوگا اور دنیا اسے دیکھے گی ۔
مجلس علماء ہند کے جنرل سیکریٹری نے ظالم آل سعود حکومت کی طرف سے شیعہ مفکر و اسلامی اتحاد کے علمبردار آیت اللہ شیخ باقر النمر اور ان کے تین ساتھیوں کی پھانسی کو اسلامی اصول کے خلاف قدم جانا ہے اور کہا : خود کو اسلامی ممالک کا ٹھیکے دار کہنے والے آل سعود کی حقیقت سب کے سامنے آ گئی ہے جس نے صرف اپنی حکومت پر تنقید کرنے کے ظلم میں ان ۴۷ افراد کے علاوہ نہ جانے کتنے مسلمانوں کا سر قلم کر چکا ہے ۔
حجت الاسلام سید کلب جواد نقوی نے بیان کیا : سعودی عرب میں مسلسل اقلیت پر ظلم ہوتا رہا ہے ان کی حق کی پایمالی ہوتی آ رہی ہے اور اگر کوئی شخص اپنے حق کا سوال کر دیتا ہے تو اس کو موت کی سزا دی جاتی ہے ، ان مظالم پر کسی کی آواز نہیں نکل رہی ہے اور نہ ہی انسانی حقوق کی صدا بلند کرنے والوں کے گلے سے آواز نکل پا رہی ہے آواز نکلے بھی تو کیسے ؟ کیونکہ ان کے گلے میں سعودی عرب کے تیل کا ریال و ڈالر پھنسا ہوا ہے ۔
انہوں نے اسلامی ملک کی غیر اسلامی و غیر انسانی اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : یہ غیر اسلامی حکومت کس طرح اپنے شہریوں کے حقوق کو پامال کر رہی ہے اور کس طرح اقلیت کو بے رحمی سے قتل کر رہی ہے اور پوری دنیا تماشائی بنی دیکھ رہی ہے کہاں گئی اقوام متحدہ اور ان کے انسانی حقوق ادارے ؟ کہاں ہے امریکا اور مغرب ممالک اور اسلامی ممالک کے انصاف پسند سربراہان ؟ یہ سب ایک سازش ہے ۔ سب مل کر حقانیت کو کچلنے کی ناکام کوشش میں لگے ہیں ۔
حجت الاسلام سید کلب جواد نقوی نے تمام مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے تاکید کی ہے : تمام مسلمانوں کو آل سعود حکومت کے ظلم کے خلاف کھڑا ہونا چاہئے یہ آل یھود سعود صیہونیوں کی پالیسی کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف بہانہ سے مسلمانوں کا نا حق خون بہا رہے ہیں ۔ ان کی تباہی نزدیک ہے اس لئے کہ مظلوم کا خون رائگاں نہیں جاتیں ۔