ٹیگس - رسا
بین المذاہب امن کمیٹی نے چنیوٹ پاکستان میں سیمینار کا انعقاد کیا ۔
خبر کا کوڈ: 425406 تاریخ اشاعت : 2016/12/31
جماعت اسلامی یوتھ کا انتباہ؛
جے آئی یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیو ائیر نائٹ کے نام پر فحاشی اور غنڈہ گردی کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی یوتھ نیوءایئر نائیٹ کو یوم دعا کے طور پر منائے گی۔ سڑکوں پر غل گپاڑہ کرکے شریف شہریوں کو تنگ کرنے اور شراب و شباب کی محفل سجانے والے ہوٹل اور گیسٹ ہاﺅسز اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: 425405 تاریخ اشاعت : 2016/12/31
راغب نعیمی
ممتاز عالم دین کاکہنا تھا کہ مغربی کلچر نے آزادی کے نام پر دنیا کو فحاشی اور عریانی کے سوا کچھ نہیں دیا، نسل نو کو ترقی کے نام پر اسلامی تہذیب و تمدن سے دور کرکے مغربی کلچر کی طرف راغب کیا جا رہا ہے، ہمیں مسلمان ہونے کے ناطے دین اسلام، قرآن و سنت اور توحید و سنت کیساتھ اپنا تعلق مضبوط اور مستحکم بنانا چاہئے، اسلام پوری انسانیت کیلئے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔
خبر کا کوڈ: 425404 تاریخ اشاعت : 2016/12/31
حافظ محمد محسن:
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسولؐ اللہ کے ضلعی امیر کا کہنا تھا کہ شریعت محمدی میں معاشرے کے تمام افراد کو بلا تفریق انصاف، روزگار اور امن کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 425403 تاریخ اشاعت : 2016/12/31
انجیلا مرکل :
جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے دنیا بھر میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کو جرمنی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 425402 تاریخ اشاعت : 2016/12/31
حسینیہ جماران تہران میں مرحوم آیت اللہ موسوی اردبیلی کے چہلم کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ: 425401 تاریخ اشاعت : 2016/12/31
شام کے وزیر خارجہ "ولید المعلم" محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کے لیے ہفتے کے دن تہران آئیں گے۔
خبر کا کوڈ: 425400 تاریخ اشاعت : 2016/12/31
امن کا نوبل انعام پانے والی متعدد شخصیتوں نے اپنے کھلے خط میں اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ میانمار میں روہنگیائی مسلمانوں پر ہو رہے مظالم کی روک تھام کرے۔
خبر کا کوڈ: 425399 تاریخ اشاعت : 2016/12/31
امریکا کے یہودیوں نے وائٹ ہاؤس کے باہر اجتماع کر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل مخالف قرارداد کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 425398 تاریخ اشاعت : 2016/12/31
فلپائن کے صدر جمھوریہ:
فلپائن کے صدر نے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف ملکوں میں تعینات امریکا کے سفیر سی آئی اے کے ساتھ مل کر حکومتوں کو کمزور کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 425397 تاریخ اشاعت : 2016/12/31
روسی صدر ولادیمیر پوتین نے امریکی سفارتکاروں کو روس سے نکالنے کی تجویز کی مخالفت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 425396 تاریخ اشاعت : 2016/12/31
شام کے شہر حلب میں شکست کھانے والے داعش کے عناصر کو یمن منتقل کیا جارہا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 425395 تاریخ اشاعت : 2016/12/31
یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے جنوب مغربی صوبے تعز کے مختلف علاقوں میں سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے متعدد غاصب فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 425394 تاریخ اشاعت : 2016/12/31
حافظ نعیم الرحمن:
استقبالیہ کیمپوں کے دورے کے موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے کہا کہ کراچی کے عوام شام اور برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اتوار کے روز بڑی تعداد میں امت رسول مارچ میں شریک ہوکر اپنے ایمانی جذبات کا مظاہرہ کریں۔
خبر کا کوڈ: 425393 تاریخ اشاعت : 2016/12/30
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی:
لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سانحہ شکارپور ہو یا حاجن شاہ ماڑی کے درگاہ پر حملہ، ان تمام واقعات میں ملوث دہشت گردوں کو فنڈنگ سعودی ریال میں ہو رہی ہے، ملک میں جاری دہشت گردی میں عالمی قوتیں ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ: 425391 تاریخ اشاعت : 2016/12/30
افغان خبر رسا ں ایجنسی خامہ پریس کے مطابق افغان فورسز نے کنڑ میں کارروئی کرکے داعش سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتار کیا ہے، داعش کے اس کارکن کا تعلق پاکستان سے بتایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 425390 تاریخ اشاعت : 2016/12/30
اکستان میں سپاہ صحابہ کا بننا، افغان جنگ میں القاعدہ کا قیام، اس کے بعد، افغانستان میں طالبان اور لشکر جھنگوی کا قیام، پھر القاعدہ کا یہاں دوبارہ ظہور، افغانستان کی جنگ کے دوران ہی القاعدہ کو یہاں سے عراق منتقل کروا دینا، القاعدہ میں سے داعش سمیت متعدد تکفیری گروہوں کا ظہور، پھر اس کا شام چلے جانا اور وہاں دہشت گردی کرنا، یہ سب ایک ہی کہانی کا تسلسل ہے۔ ناموں کی بجائے ان گروہوں کے کاموں پر توجہ دی جائے کہ انہوں نے کتنی آسانی سے امت اسلامی کو کمزور کیا ہے، جانی و مالی نقصانات پہنچائے ہیں، مسئلہ فلسطین کو دفن کرکے رکھ دیا ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ان وحشیوں کی وجہ سے اسلام پر دہشت گردی کا لیبل لگانا آسان بنادیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 425389 تاریخ اشاعت : 2016/12/30
سراج الحق:
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کے فیصلے میں طے تھاکہ یہ محدود مدت کیلئے ہیں، محدود مدت ختم ہو چکی اب اسے لامحدود نہیں ہونا چاہیے، احتساب کیلئے سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں تاہم اگر عدالتوں نے مایوس کیا تو چوکوں اور چوراہوں میں آنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا، ”کرپشن کیخلاف جدوجہد جاری رہے گی“ پاکستان کا پیسہ بیرون ملک منتقل ہوا، بھارت کو بھرپور جواب دینے کی ضرورت ہے، بھارت کی طرف سے پانی بند کرنے کے اعلان کو اعلان جنگ سمجھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 425388 تاریخ اشاعت : 2016/12/30
صاحبزادہ حامد رضا:
چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ ۲۰۱۷ء کے دوران اپوزیشن متحد ہوکر کرپٹ حکومت کو ٹف ٹائم دے گی۔ اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کی راہ ہموار ہو چکی ہے۔ حکام خوشحال اور عوام بدحال ہوگئی ہے۔ شریف خاندان نے سیاست کو دولت سازی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 425387 تاریخ اشاعت : 2016/12/30
حجت الاسلام ناظر عباس تقوی:
خوجہ مسجد کھارادر کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی سندھ کے صدر نے کہا بیت المقدس قبلہ اول مسلمانوں کا مرکز تھا، ہے اور رہے گا، جب تک بیت المقدس کی آزادی یقینی نہیں ہو جاتی، ہماری جدوجہد کا سلسلہ جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ: 425386 تاریخ اشاعت : 2016/12/30